بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ رواں ماہ 17 نومبر کو صنعاء نے اعلان کیا کہ "وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِیطٌ" آپریشن "لحج" اور "تعز" کے 10 اضلاع پر کنٹرول پر منتج ہؤا ہے جن کا رقبہ تقریباً 7100 مربع کلومیٹر ہے؛ یہ ایک اور کامیابی ہے جو ریاض کے آپشنز اور باب المندب کے بارے میں اس کی نقل و حرکت پر دباؤ بڑھا سکتی ہے، کیونکہ یمن کی مسلح افواج کی یہ میدانی پیشقدمی اس آبنائے "باب المندب" اور اس آبی گذرگاہ پر ان کے مزید کنٹرول کا راستہ ہموار کرتی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ جنوب مغربی یمن میں طاقت کا توازن کس حد تک بدل گیا ہے؟ کیا اعلان کردہ پیشقدمی عدن تک پہنچتی ہے؟ یہ کامیابی کسی ممکنہ مذاکرات میں، ریاض پر دباؤ کے کون سے کارڈز مسلط کرے گی؟
تناؤ میں شدت لانے سے پسپائی تک؛ میدان بدلا کیسے؟
مصطفیٰ خلیفہ نے المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر اپنی تازہ ترین تحریر میں اس کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا: سعودی عرب نے موسم گرما میں یمن کے خلاف تناؤ میں دوبارہ شدت لانے کا آغاز کیا، یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ ستمبر میں یمن کے مغربی اور جنوبی مغربی ساحلی علاقے میں پیشقدمی کی اور المخا ضلع پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
اکتوبر میں سعودی اجرت یافتہ ملیشیاؤں نے اعلان کیا کہ انہوں نے "باب المندب کے قریب ٹھکانوں ـ بشمول ذوباب ـ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے"، جبکہ تعز شہر کا محاصرہ مزید شدت اختیار کر گیا تھا۔
اس جوابی آپریشن کے آغاز کے تقریباً چھ ہفتے بعد اور 15 نومبر کو، ریاض سے منسلک ملیشیاؤں نے ذوباب ہوائی اڈے اور آبنائے باب المندب کے آس پاس کے علاقوں سے پسپائی اختیار کی اور اس اقدام کو "پوزیشن کی تبدیلی" (یا افواج کی نقل و حرکت کا ایک مرحلہ) قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: فتانہ غلامی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ